ایک لاکھ سے کم قیمت میں بہترین لیپ ٹاپس
Laptops
لاہور:(سنو نیوز)موجودہ ڈیجیٹل دور میں جب ساری دنیا سمارٹ ورک کی طرف راغب ہو رہی ہے تو ایسے میں ہر کسی کا خیال سستے،معیاری اور بہترین لیپ ٹاپ کی طرف جاتا ہے،تاکہ وہ اپنے کام کو آسانی سے کسی بھی جگہ پر بیٹھ کر سرانجام دے سکیں۔

ایسے ممیں آپ سب کی سہولت کیلئے آج ہم یہاں چند لیپ ٹاپس متعارف کرائیں گے جو ایک لاکھ روپے کے اندر پاکستان میں دستیاب ہیں اور مختلف استعمال جیسے پڑھائی،روزمرہ کے کام اور ہلکے پروفیشنل ٹاسک کیلئے موزوں ہیں۔

1. Dell Inspiron 15 3000 Series

Dell کی Inspiron سیریز ہمیشہ سے قابل اعتماد اور بہترین کارکردگی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے،خاص طور پر عام صارفین کیلئے جو اسے اپنے دفتری کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

پروسیسر: Intel Core i3 (10th Gen)

RAM: 4GB / 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD یا 1TB HDD

اسکرین سائز: 15.6 انچ

خصوصیات: Dell Inspiron 15 3000 سیریز ایک مناسب قیمت میں بہترین کارکردگی دکھاتی ہے۔ اس میں SSD ہونے کی وجہ سے سسٹم کی رفتار بہتر ہوتی ہے اور بڑی اسکرین اسے روزمرہ کے استعمال کیلئے زیادہ کارآمد بناتی ہے۔

قیمت: تقریباً 85,000 سے 95,000 روپے

2. HP 14s-DQ2100TU

HP ایک معروف برانڈ ہے اور اس کے لیپ ٹاپس پائیداری اور کارکردگی کیلئے کافی مشہور ہیں۔ HP 14s ایک بہترین آپشن ہے جو آپ کو مناسب قیمت پر اچھی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔

پروسیسر: Intel Core i3 (11th Gen)

RAM: 4GB / 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD

اسکرین سائز: 14 انچ

خصوصیات: HP 14s ایک پورٹ ایبل اور ہلکا لیپ ٹاپ ہے،جو ہلکے پروفیشنل کام اور تعلیمی مقاصد کیلئے بہترین ہے۔ SSD کی موجودگی اسے تیز رفتار بناتی ہے اور 11th Gen پروسیسر اچھی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

قیمت: تقریباً 90,000 سے 98,000 روپے

3. Lenovo IdeaPad 3

Lenovo کا IdeaPad 3 ایک بجٹ فرینڈلی لیپ ٹاپ ہے جو مناسب قیمت میں اچھی کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

پروسیسر: AMD Ryzen 3 یا Intel Core i3 (10th Gen)

RAM: 4GB / 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD یا 1TB HDD

اسکرین سائز: 15.6 انچ

خصوصیات: IdeaPad 3 میں Ryzen 3 یا Intel کا پروسیسر ہونے کی وجہ سے یہ لیپ ٹاپ روزمرہ کے کاموں کیلئےموزوں ہے،خاص طور پر ان طلبہ کیلئے جو تعلیمی استعمال یا ہلکے گرافکس والے سافٹ ویئر چلانا چاہتے ہیں۔

قیمت: تقریباً 80,000 سے 95,000 روپے

4 . Acer Aspire 5

Acer Aspire 5 ایک پائیدار اور بہترین کارکردگی والا لیپ ٹاپ ہے جو مختلف کاموں کیلئے ہرلحاظ سے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

پروسیسر: Intel Core i3 (10th Gen)

RAM: 4GB / 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD

اسکرین سائز: 15.6 انچ

خصوصیات: Aspire 5 کا ڈیزائن تو سادہ ہے،لیکن یہ لیپ ٹاپ اچھی کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اس میں SSD ہونے کی وجہ سے بوٹ اپ اور پروگرام لوڈنگ تیز ہوتی ہے۔طلبہ اور عام صارفین کیلئے یہ ایک بہترین آپشن ہے۔

قیمت: تقریباً 90,000 سے 100,000 روپے

5. ASUS VivoBook 15

ASUS VivoBook 15 ایک اسٹائلش اور ورسٹائل لیپ ٹاپ ہے جو اچھی کارکردگی اور جدید ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے اور کافی لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔

پروسیسر: Intel Core i3 (10th Gen) یا AMD Ryzen 3

RAM: 4GB / 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD

اسکرین سائز: 15.6 انچ

خصوصیات: VivoBook 15 میں فاسٹ SSD، بڑی اسکرین اور مناسب پروسیسنگ پاور ہونے کی وجہ سے یہ طلبہ اور گھر کے استعمال کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔اس کی بیٹری لائف بھی اچھی ہوتی ہے اور یہ پورٹیبل بھی ہے۔

قیمت: تقریباً 95,000 روپے

6. Chuwi HeroBook Pro

Chuwi HeroBook Pro ایک نسبتاً نیا برانڈ ہے، لیکن یہ بجٹ فرینڈلی لیپ ٹاپ کے طور پر کافی تیزی سے مقبول ہوا ہے۔

پروسیسر: Intel Celeron N4000

RAM: 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD

اسکرین سائز: 14.1 انچ

خصوصیات: HeroBook Pro کم قیمت میں اچھی کارکردگی اور اسٹوریج فراہم کرتا ہے۔ یہ ان طلبہ یا صارفین کیلئے موزوں ہے جو بنیادی کام جیسے ویب براؤزنگ،دستاویزات کی تیاری اور ویڈیو اسٹریمنگ کیلئے لیپ ٹاپ چاہتے ہیں۔

قیمت: تقریباً 70,000 سے 80,000 روپے

7. Dell Latitude 3410

Dell کی Latitude سیریز کاروباری اور پروفیشنل صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کا Latitude 3410 ماڈل ایک لاکھ روپے سے کم قیمت میں دستیاب ہے اور بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

پروسیسر: Intel Core i3 (10th Gen)

RAM: 4GB / 8GB

اسٹوریج: 256GB SSD

اسکرین سائز: 14 انچ

خصوصیات: Dell Latitude 3410 میں مضبوط باڈی اور اچھی بیٹری لائف موجود ہے، جو کاروباری استعمال کے لیے موزوں ہے۔ اس کی پرفارمنس اور پائیداری اسے ایک بہترین آپشن بناتی ہیں۔

قیمت: تقریباً 95,000 روپے