ایپل اورمیٹا کا اے آئی حفاظتی معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار
Meta and Apple logo
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اور ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے پیش کیا جانے والا نیا مصنوعی ذہانت کا حفاظتی معاہدہ کو قبول کرنے سے انکارکردیا،جبکہ دیگر 100 سے زائد کمپنیوں نے اس منصوبے پر دستخط کر کے اس کا حصہ بن گئی ہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے پیش کردہ مصنوعی ذہانت کے معاہدے کا حصہ بننے والی کمپنیوں میں ایمازون، گوگل، مائیکروسافٹ اور چیٹ جی پی ٹی بنانے والی اوپن اے آئی سمیت 100 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں،جبکہ منصوبے کو مسترد کرنے والوں میں معروف اے آئی فرم اینتھروپک اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کا مصنوعی ذہانت کامعاہدہ تین بنیادی اقدامات کے ذریعے محفوظ اور قابل بھروسہ مصنوعی ذہانت تیار کرنے کا رضاکارانہ عہد ہے،مصنوعی ذہانت کی آگہی کو فروغ دینا،ہائی رسک اے آئی سسٹم کی شناخت کرنا اور مصنوعی ذہانت کی گورننس  کی حکمت عملی کواپنانا ہے۔

اس  معاہدے میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیار کرنےوالی کمپنیوں کیلئے قانونی فریم ورک دینے کیلئے گزشتہ ماہ نافذ ہونےوالے اے آئی ریگولیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کہ اے آئی ایک ٹرانسفارمیٹیو ٹیکنالوجی ہے جس کے متعدد سود مند اثرات ہیں۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں