پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک کیا جارہا؟پی ٹی اے نے وضاحت کردی
Vpn
لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دوبارہ سے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو ہر گز بلااک نہیں کیا جارہا،افواہوں پہ کان مت دھریں

ذرائع  کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردہ ایک پیغام  میں ریگولیٹر نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا کہ وی پی اینز کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم پی ٹی اے نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروبارسے منسکلک لوگوں سے درخواست کی ہے کہ استعمال کرنے والے تمام وی پی اینز کو ’رجسٹر‘ کروا لیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریگولیٹر نے مزید کہا کہ کاروباری افراد پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے باآسانی اپنا وی پی اینز رجسٹر کروا سکتے ہیں اور یہ عمل بالکل مفت ہے،جس میں 2 یا 3 روز لگتے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ میں خلل اور ایکس کو بلاک کرنے کی وجہ سے  ملک بھر میں وی پی این کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہے،جبکہ دوسری جانب پی ٹی اے نے پراکسی نیٹ ورکس کو ’رجسٹر‘ کرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

2 روز قبل چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں بیان دیا تھا کہ 20 ہزار سے زائد وی پی اینز انب تک رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔