مائیکروسافٹ میں خرابی، دنیا بھر کے معاملات متاثر
Image
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز میں بڑے پیمانے پر فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس سے مائیکروسافٹ سمیت مختلف شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔
 
 اس خرابی کی وجہ سے بینک سروسز، میڈیا، اور کاروباری معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
 
آسٹریلیا میں بھی آئی ٹی سروسز میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی ہیں۔ 
 
مائیکروسافٹ کی فنی خرابی سے بینکنگ، میڈیا، اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔ پروازیں تعطل کا شکار ہیں اور ڈیٹا غائب ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 
آسٹریلیوی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سروسز کسی سائبر حملے کی وجہ سے متاثر نہیں ہوئیں بلکہ تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
 
برطانیہ میں بھی آئی ٹی سروسز کے متاثر ہونے سے پروازیں تعطل کا شکار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے "سکائے نیوز" کی سروسز معطل ہو گئی ہیں اور بی بی سی کی ویب سائٹ بار بار بندش کا شکار ہو رہی ہے۔ ریلوے سروسز بھی متاثر ہوئیں اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔
جرمنی کے برلن ایئرپورٹ پر بھی آئی ٹی سروسز کے متاثر ہونے سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ 
 
مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
 
پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار رہی، جس سے عوام کو مشکلات پیش آئیں۔ 
 
مائیکروسافٹ کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے مختلف ممالک میں آئی ٹی سروسز متاثر ہوئیں، تاہم کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ وہ مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
 
یہ واقعہ آئی ٹی سروسز کی اہمیت اور ان پر انحصار کو ظاہر کرتا ہے، اور اس طرح کی خرابیوں سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔