شان مسعود کی چھٹی، بابر اعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹا کر بابراعظم کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 5 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹا کر بابراعظم کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم دونوں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں ٹیسٹ سکواڈز کا اعلان کیا، سکواڈز کا اعلان قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 25 جولائی سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا، سعود شکیل کو انگلینڈ سیریز کے لیے 17ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا، سعود شکیل کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟

پاکستانی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.44 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.19 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,785 ▲ 8,962
Gold 22K Per Tola 394,886 ▲ 8,216
Gold 21K Per Tola 376,937 ▲ 7,842
Gold 18K Per Tola 323,089 ▲ 6,722
Silver Per Tola 6,376 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,630 ▲ 46.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53 ▼ 1.97
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں