کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش فلپ 32، سٹیو سمتھ 31 کپتان آسٹن ٹرنر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان نے 17 اور محمد نواز نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔
We fall short at the National Stadium Karachi.#totalcricket #makeithappen pic.twitter.com/IcKhNHg38H
— Multan Sultans (@MultanSultans) April 13, 2026
سلطانز کے عرفات منہاس اور محمد وسیم 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فیصل اکرم اور پیٹر سڈل ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے کوشال مینڈس نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے، اوپنر بیٹر محمد حارث 38 اور فرحان یوسف 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
Peshawar Zalmi posted a total of 196-6 against Multan Sultans.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvPZ pic.twitter.com/BHblBO70d4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 13, 2026
زلمی کے کپتان بابراعظم کا آج بلا نہ چل سکا اور صرف 18 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے، مائیکل بریسویل 8 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتحار احمد 10 رنز بنا کر ہی چلتے بنے جبکہ عبدالصمد 4 اور عامر جمال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔