لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ نے 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، محمد نعیم 30، سکندر رضا 24، پرویز حسین ایمن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
قلندرز کے آصف علی 6 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان اور ریلے میریڈیتھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا، پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے جبکہ نئے شیڈول کے مطابق 22 میچز کراچی اور 22 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم پی ایس ایل میں پہلی بار ان ایکشن ہو رہی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے 3-3 بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ،ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔