ٹی 20 ورلڈ کپ: رنکو سنگھ کے والد انتقال کر گئے
Rinku Singh father death
فائل فوٹو
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نوجوان بیٹر رنکو سنگھ کے والد خانچند سنگھ جگر کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے والد کافی عرصے سے علیل تھے، اس ہفتے کے آغاز میں ان کی طبیعت اچانک زیادہ بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رنکو سنگھ اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے، افسوسناک خبر ملتے ہی وہ فوری طور پر اپنے آبائی شہر علی گڑھ روانہ ہو گئے تاکہ اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں موجود رہ سکیں۔

یاد رہے کہ سپر 8 مرحلے میں بھارت نے چنئی میں زمبابوے کیخلاف اہم میچ کھیلا، جس میں بھارتی ٹیم نے 72 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ رنکو سنگھ اس میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے، تاہم وہ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ، سیمی فائنل کی دوڑ، پاکستان کا فیصلہ آج ہوگا

 

 

 

میچ کے فوراً بعد انہیں والد کے انتقال کی اطلاع ملی، جس پر ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے رنکو سنگھ اور ان کے اہل خانہ کیلئے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں کرکٹ برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ضرور پڑھیں