جے شاہ کی محسن نقوی کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی درخواست
Jay Shah Invitation to Mohsin Naqvi
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جے شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کل کولمبو میں اس بڑے مقابلے کو میدان میں موجود ہو کر دیکھیں گے، مقابلے سے قبل محسن نقوی قومی دستے سے ملاقات بھی کریں گے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

دوسری جانب شائقینِ کرکٹ کی نظریں نہ صرف اس سنسنی خیز مقابلے پر ہیں بلکہ اعلیٰ عہدیداران کی ممکنہ ملاقاتوں پر بھی مرکوز ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی کونسل کی جانب سے دعوت نامہ بھیجا گیا، جے شاہ خود بھی اس اہم مقابلے میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

 

 

 

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محسن نقوی کی جے شاہ اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا کے عہدیداران سے ملاقات ہو سکتی ہے، جس میں باہمی امور اور مستقبل کی دو طرفہ سیریز پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔