آسٹریلیا کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست
Zimbabwe
فائل فوٹو
کولمبو :(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو بڑی شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے جا نے والے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح زمبابوے نے 23 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

خیال رہے کہ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے تھے، برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز اسکور کیے، سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث منسوخ ہونے کا خدشہ
 
آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی، رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے۔ 

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔