ملتان سلطانز کی ٹیم اب نئے مالکان کے ساتھ راولپنڈی کے نئے نام سے ایونٹ میں شریک ہوگی۔ پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا، جبکہ آل راؤنڈرز عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز، اور محمد ذیشان میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔ جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ کولن منرو، عمیر بن یوسف، کامران غلام، جارج منسی اور سعود شکیل جیسے کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔
ی بھی پڑھیں: پہلی بار عمران خان اسٹیڈیم میں میچز کرانے کا فیصلہ
محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا، جبکہ حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کیا۔ انگلینڈ کے کرس جارڈن اور محمد حسنین سمیت دیگر کھلاڑیوں میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے خریدا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا۔ پاکستانی آل راؤنڈر صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے خرید لیا۔
بنگلادیش کے آف اسپنر رشاد حسین کو 3 کروڑ روپے میں راولپنڈی نے خرید لیا، جبکہ پاکستان کے نوجوان اسپنر مہران ممتاز کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خریدا۔ پاکستانی اسپنر فیصل اکرم کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کیا۔
پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو 1 کروڑ 90 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے خریدا، جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان اسپنر عرفات منہاس کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خریدا، جبکہ پاکستانی جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے خریدا، اور آسٹریلیا کے میکس برائنٹ کو 1 کروڑ 95 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے خریدا، جبکہ محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے حاصل کیا۔
پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے خریدا، اور کوشال پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔
پاکستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے واپس حاصل کیا، جبکہ خواجہ نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔