ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
Pakistan vs Kuwait final
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو صرف ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی فتح میں خواجہ نافع نے بہترین کارکردگی دکھائی اور 14 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، شاندار اننگز کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس سے آسٹریلیا کی اننگز متاثر ہوئی اور ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے سیمی فائنل میں کویت نے انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کویت نے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 105 رنز پر محدود رہی۔

ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا، کرکٹ شائقین کیلئے یہ میچ ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کا منظر پیش کرے گا، پاکستان کی ٹیم اپنے کھیل سے شائقین کو مزید جوش و خروش میں لے آئے گی۔