پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹرز کیلیے نئے کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اس بار 157 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں/ فائل فوٹو
October, 30 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2025-26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جس نے ملک بھر کے کرکٹ حلقوں میں نئی روح پھونک دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اس بار 157 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں جو گزشتہ سیزن کے مقابلہ میں 26 سے زیادہ ہیں۔ کنٹریکس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: روہت شرما ون ڈے کے نمبر ون بیٹر
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس بار بورڈ نے تین کے بجائے چار کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30 نمایاں پرفارمرز، دو میں 55 تجربہ کار، تین میں 51 باصلاحیت اور چار میں 21 نئے چہرے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کنٹریکٹس گزشتہ سیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں تاکہ میرٹ اور تسلسل کو فروغ دیا جا سکے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو مالی استحکام، اعتماد اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح کے لیے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئیں۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025