محمد حفیظ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر تنقید
Mohammad Hafeez
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے سابق اسٹار محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے فیصلہ سازوں کو تنقید کا نشانا بنایا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی ایک بڑی وجہ ہے۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دینے سے دیگر فارمیٹس میں بھی بہتری آئے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو مستحکم بنیاد فراہم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: روہت شرما ون ڈے کے نمبر ون بیٹر

سابق آل راؤنڈر نے ٹیم کے مسائل کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

ان کے مطابق اگر کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں مناسب توازن قائم رکھا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب تربیت دی جائے تو پاکستان کرکٹ دوبارہ عروج پر آ سکتی ہے۔