آئی سی سی رینکنگ: روہت شرما ون ڈے کے نمبر ون بیٹر
فائل فوٹو
October, 29 2025
(ویب ڈیسک): حالیہ آئی سی سی پلیئر رینکنگ کے مطابق بھارت کے کپتان روہت شرما ون ڈے کے نمبر ون ون بیٹر بن گئے۔
افغانستان کے ابراہیم زدران دوسرے، بھارت کے شبمن گل تیسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی
دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے شان مسعود کو پانچ درجے ترقی حاصل ہوئی ہے اور وہ 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد رضوان کو پانچ درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے نعمان علی دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025