
تفصیلات کے مطابق صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ ملتان کے ایک کار شوروم مالک نے میرے ساتھ سنگین فراڈ کیا ہے، میری 1.4 کروڑ مالیت کی گاڑی میرے اصل کاغذات کے بغیر فروخت کر دی، جبکہ کاغذات اب بھی میرے پاس ہیں، بدلے میں مجھے ایک جعلی کاغذات والی گاڑی دی گئی اور اس کے ساتھ 70 لاکھ روپے اضافی لے لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر تنویر احمد کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں
صہیب مقصود نے کہا کہ حکومتِ پنجاب، محسن نقوی اور مریم نواز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کروائیں، برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں تاکہ میں تمام تفصیلات فراہم کر سکوں، ہمیں ایسے فراڈیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا جو عوام کی محنت کی کمائی سے کھیلتے ہیں، اگر ایک قومی کرکٹ اسٹار ہونے کے باوجود میں بے بس ہوں تو عام لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا ؟ ہمیں اپنی معاشرت کو ان دھوکوں سے محفوظ بنانا ہوگا۔