سابق کرکٹر تنویر احمد کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں
Tanvir Ahmed mother death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کر گئیں۔

ان کے انتقال کی اطلاع سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دی، جس کے بعد کرکٹ برادری اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

راشد لطیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تنویر احمد کی والدہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے عوام سے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل رومیسا سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق

واضح رہے کہ تنویر احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے 5 ٹیسٹ، دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2010 میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اپنی شاندار باؤلنگ سے ٹیم میں نمایاں مقام بنایا۔

تنویر احمد کی والدہ کے انتقال پر کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات میں ان کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔