
سابق اسٹار کرکٹرز میتھیو ہیڈن، ہر بھجن سنگھ، سر کلیولائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے مشترکہ طور پر اس منفرد فارمیٹ کا اعلان کیا۔
ٹیسٹ ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئنگ قوانین کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں کل 80 اوورز ہوں گے۔ اس فارمیٹ میں ہر ٹیم دو اننگز کھیلے گی، اور ہر اننگ 20 اوور پر مشتمل ہوگی۔ یعنی یہ فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی سنجیدگی اور ٹی 20 کے تیز رفتار انداز کا حسین امتزاج پیش کرے گا۔
ٹیسٹ ٹونٹی میں جیت، ہار، ٹائی یا ڈراچاروں نتائج ممکن ہوں گے، ابتدائی طور پر اس فارمیٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ پہلے دو ایڈیشن بھارت میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ ٹونٹی کا باقاعدہ آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر تنویر احمد کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں
واضح رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر کرکٹ کے چار فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور ٹی ٹینکھیلے جا رہے ہیں، تاہم ٹیسٹ ٹونٹی کو جدید کرکٹ کا نیا اور دلچسپ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فارمیٹ شائقین کو تیز رفتار کرکٹ کے ساتھ ٹیسٹ کی حکمتِ عملی کا مزہ بھی فراہم کرے گا، جو کرکٹ کے منظرنامے کو یکسر بدل سکتا ہے۔