
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتیں 400 روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم نشستوں کی قیمت 15,000 روپے تک جائے گی۔ یہ سیریز 28اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ شائقین کرکٹ اپنے ٹکٹ آن لائن اور ملک بھر میں مخصوص آؤٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔
ایکشن سے بھرپور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جو یکم نومبر تک جاری رہے گی اور میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اس وقت دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 93 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔
پاکستان کی حالیہ کامیابی اور جنوبی افریقہ کی کم بیک کی کوششوں نے وائٹ بال سیریز کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے اور اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہوگی۔