
پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 2 ریگولر فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پلیئنگ الیون کے لیے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان کے نام زیر غور ہیں جبکہ سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کی باؤلنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آج دوسرے روز بھی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
Teams get battle-ready at the Gaddafi Stadium 🏟️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2025
Pakistan 🆚 South Africa Test series to commence on Sunday 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/9JfTIGO91D
3 گھنٹے تک جاری رہنے والی پریکٹس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب پسینہ بہایا، شاہین آفریدی، حسن علی اور خرم شہزاد نے اسکوائر کی پریکٹس پچ پر بیٹرز کا خوب امتحان لیا۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi meets with Pakistan players during their training session ahead of the #PAKvSA Test series at Gaddafi Stadium. pic.twitter.com/Y0Gtj6Apcc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2025