صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں بمراہ کو 3 چھکے لگانیوالے پہلے بیٹر بن گئے

فرحان آغا بمراہ کو چھکا لگاتے ہوئے
September, 28 2025
دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل معرکے میں پاکستانی اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کے خلاف اہم ریکارڈ بنا ڈالا۔
صاحبزادہ فرحان بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 3 میچوں میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے لگا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ اننگ کھیلی اور نصف سنچری کی بدولت 38 گیندوں پر 57 رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پہلے گروپ میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز کی اننگ کھیلی تھی ، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھی تھی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے۔
ضرور پڑھیں

پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں خوفناک اضافہ، ہر شخص کتنے کا مقروض؟
September, 26 2025

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
September, 25 2025

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی
September, 24 2025

چاند پر زلزلوں سے لینڈ سلائیڈنگ، چونکا دینے والی تحقیق
September, 23 2025