
یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے فائنل تک رسائی کی جنگ بن گیا ہے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے ہر صورت کامیابی درکار ہے، بصورت دیگر اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا دونوں ایک ایک میچ ہار چکے ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ پانچ میچز کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو سری لنکا نے پاکستان کو مسلسل شکست دی ہے، جس سے میچ کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
اوپننگ بلےباز صاحبزادہ فرحان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی پراعتماد ہیں اور سری لنکا کیخلاف میدان مارنے کیلئے پوری تیاری کے ساتھ اتریں گے۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ ان کیلئے انتہائی اہم ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ یہ میچ جیت کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا، سابق کرکٹرز نے فخرزمان کے آؤٹ کا فیصلہ غلط قرار دیدیا
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو 13-10 کی برتری حاصل ہے، تاہم آخری 5 مقابلوں میں لنکن لائنز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
واضھ رہے کہ آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے نہ صرف سپر فور بلکہ پورے ٹورنامنٹ کی سمت کا تعین کرے گا۔