
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا اور فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا تاہم 15 رنز پران کا وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑا گیا جو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ دیا گیا تاہم اس فیصلے پر اب سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
بھارتی باؤلر ہاردک پانڈیا کی گیند پر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کا فیصلہ فیلڈ امپائرز سے تھرڈ امپائر کوریفر کیا گیا، ایکشن ری پلے دیکھنے پر یہ واضح نظر آیا کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آئی یا پہلے، تاہم تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دیا، تھرڈ امپائر کے اس فیصلے پر فخر زمان نے بھی حیرت کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے فخر کو آؤٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے۔
Fakhar was not out that s the tweet.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 21, 2025
فواد عالم نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کی گئی اپنی پوسٹ میں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔
Seems like we are playing against 14, not 11. Fakhar was clearly not out!! #PakVsInd
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) September 21, 2025
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بھی فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
Congratulations Pakistan, despite the wrong decision on Fakhar Zaman. #indiavspak #asiacup
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 21, 2025