
بھارت کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور 58 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد نواز نے 21،21 رنز سکور کیے جبکہ فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان علی آغا نے 17 جبکہ فہیم اشرف نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 جبکہ کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف اور حسن نواز کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے آج پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے آج پھر ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان کا سکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد
بھارت کا سکواڈ:
سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سمن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ورون چکرورتھی، جسپریت بمراہ