
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 127 رنز ہی بنا سکی۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کر لیا، بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادو نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
India notch up an effortless win ✌️
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 14, 2025
The 🇮🇳 contingent offered little to nothing with ball & bat, dominating all three facets of the game to record a thumping win over their arch rivals.#INDvPAK #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/LUWFZAJ0tm
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31،31 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 35 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی کوئی کھلاڑی وکٹ نہ حاصل کر سکا۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ہی مزاحمت کر سکے اور انہوں نے 40 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شاہین آفریدی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
A cameo that breathed life into Pakistan s innings 💪
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 14, 2025
Shaheen Afridi took a heavy toll of the bowling, tonking the ball around towards the end of the innings.#INDvPAK #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/cQBtDKVdbQ
پاکستان ٹیم آغاز اچھا نہ کر سکی اور صرف ایک رن پر پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر بیٹر صائم ایوب بغیر کھاتہ کھولے ہی ہاردک پانڈیا کی گیند پر بمراہ کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے، پاکستان کا دوسرا نقصان 6 رنز کے مجموعے پر ہوا جب محمد حارث جسپریت بمراہ کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کا تیسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں ہوا جب وہ محض 17 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر تلک ورما کو کیچ دے بیٹھے جبکہ کپتان سلمان علی آغاز بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کر سکے اور محض 3 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔
.@iShaheenAfridi plays an attacking cameo as Pakistan finish their innings on 127-9 🏏#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/FiAEnEnffa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2025
نئے آنے والے بلے باز حسن نواز بھی کریز پر کچھ دیر کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر ورون چکرورتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کا نواں نقصان 111 رنز پر ہوا، سفیان مقیم 10 رنز بنا کر بمراہ کا شکار بنے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔