
طویل عرصے کے بعد پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ کے شور سے گونجنے والا ہے۔ آٹھ سال تک مرمت و نئی سہولتوں کی تیاری کے بعد آج پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان فلاحی میچ کھیلا جائے گا۔ تاہم اس میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرہ خاندانوں کو دی جائے گی۔
میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور اس میں بڑے کرکٹرز جیسے کہ شاہد آفریدی ، یونس خان ، بابر اعظم اور کامران اکمل کیھلیں گے۔ اسٹیڈیم میں 17 ہزار لوگوں کی بیٹھنے کی جگہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کرکٹ لیجنڈز کا بڑا فیصلہ
ٹکٹ کی قیمت عام تماشائیوں کے لیے ایک ہزار روپے، وی آئی پی کے لیے دس ہزار اور وی وی آئی پی کے پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وزیر اعلی اور کابینہ کے ارکان نے بھی فلاحی مقصد کے لیے وی وی آئی پی ٹکٹ خریدے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تقریب اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ 19 سال بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔