
اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے ٹرینڈاگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے فابین ایلن کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے اپنے 343 ویں میچ میں انجام دیا اب وہ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کے تاریخ میں نویں نمبر پر آنے والے بولر ہے۔ اس فہرست میں سب سے آگے وہاب ریاض ہیں جو 413 وکٹوں کے ساتھ پاکستانی بولرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی بولرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں وہاب ریاض 413 ، محمد عامر 400 ، سہیل تنویر 389، عماد وسیم 375 اور شاہد آفریدی 347 وکٹوں کے ساتھ شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں رسائی
میچ میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنر نے عماد وسیم کی شاندار قیادت میں ٹرینڈاگو نائٹ رائیڈرز کو 8 رنز سے شکست دی۔ فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے جس میں ایلن نے 20 گیندوں پر 45 اور عماد نے 27 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ تاہم جواب میں نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 159 رنز بنا سکی ۔ فالکنز کے اوبید میکانے نے 39 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کیے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔