دوسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی
West Indies vs Pakistan T20
فائل فوٹو
فلوریڈا: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں آخری گیند پر دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان سلمان علی آغا 38 اور فخر زمان نے 20 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گودا کیش موتی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب سنجیدگی اور حکمت عملی سے کیا، تاہم میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

گودا کیش موتی نے 28 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا، جبکہ کپتان شائی ہوپ نے 21 رنز اسکور کیے۔ روسٹن چیز اور ہولڈر نے بھی 16، 16 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کی پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی

 

 

 

فلوریڈا کے میدان میں کھیلا گیا یہ میچ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور رہا۔

خیال رہے کہ یہ میچ سیریز کے دوسرے مقابلے کے طور پر نہایت اہمیت کا حامل تھا، اب سیریز کا فیصلہ کن معرکہ تیسرے میچ میں ہوگا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔