عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی امریکا کو شکست

فائل فوٹو
August, 2 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) تاشقند میں جاری عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو 1-3 سے شکست دے دی۔
گرین شرٹس نے پلے آف مرحلے کے اس اہم میچ میں حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھتے ہوئے تین سیٹس اپنے نام کیے۔
میچ کے اسکورز کچھ یوں رہے:
پاکستان نے پہلا سیٹ 14-25 سے جیتا، دوسرا سیٹ امریکا نے 25-22 سے اپنے نام کیا، تاہم اگلے دونوں سیٹس میں پاکستان نے 18-25 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے یحییٰ اور سعود نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے 13ویں پوزیشن کے میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، جو ٹیم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شائقین کو متاثر کیا اور امید دلائی کہ پاکستان والی بال کا مستقبل تابناک ہے۔