پی سی بی کی کپتان سلمان آغا اور شاہین آفریدی کے درمیان جھگڑے کی تردید
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور کوچنگ سٹاف کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور کوچنگ سٹاف کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی۔

پی سی بی نے کپتان سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ شاہین آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیم کی پریکٹس یا ٹریننگ کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انٹری

پی سی بی کے مطابق کپتان، شاہین آفریدی اور کوچنگ سٹاف کے درمیان جھگڑے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہیں بدنیتی پر مبنی اور مکمل طور پر من گھڑت ہیں، جھوٹی خبروں کا مقصد ٹیم کے ماحول، اتحاد اور مورال کو نقصان پہنچانا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ہتک عزت اور سائبر کرائم کے مقدمات درج کیے جائیں گے، ذمہ دار افراد کو قانون کے تحت مکمل جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، کھلاڑیوں اور ٹیم کے وقار کا تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔