آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی
ICC T20 rankings
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما پہلی بار بیٹرز کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی تنزلی کا سلسلہ جاری،جس کے بعد وہ اب 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ نیچے آ کر دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار، جبکہ آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور سرِفہرست ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں۔

آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، پاکستان کیخلاف میچ سے دستبرداری ناممکن ہے: بی سی سی آئی

پاکستان کے صرف ایک بیٹر، سعود شکیل، ٹیسٹ کی ٹاپ 20 فہرست میں شامل ہیں اور ان کا 12واں نمبر ہے، جبکہ بولرز میں نعمان علی پانچویں اور ساجد خان 20ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم کی مسلسل گرتی ہوئی رینکنگ نے شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا ہے، جو ایک بار پھر ان سے فارم میں واپسی کی توقع کر رہے ہیں۔