بھارتی ٹیم بائیکاٹ کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے باہر
WorldChampionsOfLegend
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)پاکستان کے مقابل میچ کھیلنے سے انکار نے بھارتی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے باہر کروا دیا۔

بھارتی  ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ نا بنا سکی جس کی بڑی وجہ پاکستان کے مقابل میچ کا بائیکاٹ رہی ہے ۔ بھارتی ٹیم نے سیاسی رویہ کی بنا پر یہ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس کے وجہ سے وہ اگلے مرحلہ میں پہنچنے کے پوائنٹس حاصل نا کرسکے اور ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

اس طرز کے  فیصلے نے کرکٹ شائقین کو مایوس کر دیا ہے۔ بھارت اور دنیا بھر میں کھیل کے شائقین افراد اس اقدام کو کھیل کے اصول کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاست کو کھیل میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان کیخلاف میچ سے دستبرداری ناممکن ہے: بی سی سی آئی

دوسری جانب پاکستان نے اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی۔ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے سے پاکستانی ٹیم کو قیمتی پوائنٹس حاصل ہوئے کرکٹ کے شائقین کا مطالبہ ہے کہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں ضروری اصول بنائے جائیں تاکہ اس قسم کے بائیکاٹ کے فیصلوں کی حوصلہ شکنی ہوں ۔