
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج میں اپنا برانڈ ایم وائے برکہ لانچ کرنے جارہا ہوں۔
برانڈ کی مختصر تفصیل بتاتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ایم وائے برکہ صارفین کے لیے حج و عمرہ کی ضروری چیزیں لے کر آرہا ہے جس سے آپ کا حج و عمرہ کا سفر بڑا باآسانی طے ہو گا، اس کے علاوہ عنقریب مزید چیزیں بھی عوام کیلئے پیش کریں گے۔
ایم وائے برکہ کی آفیشل ویب سائٹ پر احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات موجود ہیں جن کی قیمتوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا ہے۔
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) July 6, 2025
خیال رہے کہ محمد یوسف محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز رہ چکے ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں شاندار کارکردگی سے لاکھوں کرکٹ شائقین کو اپنا گرویدہ بنایا۔
یاد رہے محمد یوسف پی سی بی میں بھی مختلف ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے ذاتی مصروفیات کو مستعفی ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔
محمد یوسف کو گزشتہ برس مارچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا تاہم انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دستیابی ظاہر کردی تھی۔