پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے پوسٹر سے نکال دیا گیا
Asia Cup 2025
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کی تیاریوں کے آغاز کے ساتھ ہی ایک غیر متوقع مسئلہ ابھر کر سامنے آیا جب ایونٹ کے ایک پروموشنل پوسٹر میں پاکستان کی نمائندگی کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا۔

کرکٹ شائقین جیسے جیسے ایشیا کپ 2025 کے لیے پُرجوش ہوتے جا رہے ہیں، ایک نئی بحث سامنے آئی ہے۔ یہ پوسٹر، جو ایشیا کپ کے انعقاد کی ابتدائی غیر رسمی تصدیق ہے، ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کا سرکاری پوسٹر نہیں ہے اور یہ صرف بھارت میں دکھایا گیا تھا۔

 تاہم، اس میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کپتان شامل ہیں، جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا واضح طور پر غائب ہیں۔ کرکٹ جیسے کھیل میں، جہاں تشہیری مواد کو مداحوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط سے بنایا جاتا ہے، اس قسم کی غیر موجودگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ممکنہ طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کی طویل تاریخ کی وجہ سے بھارت میں کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد ہوگا۔ دو مرتبہ کی ایشیا کپ چیمپئن پاکستان کی پوسٹر سے غیر موجودگی کچھ لوگوں کی نظر میں حالیہ جنگی کشیدگی کا نتیجہ ہے، جس نے شائقین کو چہ مگوئیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایشین ٹیم کی اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

کچھ افواہیں یہ بھی تھیں کہ بھارت ایشیا کپ 2025 کا بائیکاٹ کرے گا، لیکن وہ افواہیں جلد ہی مسترد کر دی گئیں۔ بعدازاں پاکستان نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ایشیا کپ میں شرکت کرے گا، لیکن صرف غیر جانبدار مقام پر۔

یاد رہے کہ اس سال کے ایشیا کپ کو درپیش چیلنجز نئے ACC صدر محسن نقوی کے لیے ایک بڑا امتحان ہوں گے۔ یہ ایونٹ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایک اہم تیاری کے موقع کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے، اس لیے ہر ٹیم کی شرکت نہایت اہم ہے۔