پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر مستعفی ہوگئے

فائل فوٹو
March, 28 2025
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سی او او پی سی بی سمیر سید نے سمیع الحسن برنی کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ سمیع الحسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے اور ان کیلئے دعا گو ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سمیع الحسن برنی نے اپنے فرائض کو عمدگی سے انجام دیا، بورڈ کی طرف سے ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سمیع الحسن برنی کا استعفیٰ پی سی بی کیلئے ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے، بورڈ کی جانب سے ان کی پچھلی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
سمیع الحسن برنی کا استعفیٰ کرکٹ بورڈ کے میڈیا شعبے میں ایک اہم تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے۔