
آل راؤنڈر کریم جنت کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔
انسٹا پوسٹ میں افغان کھلاڑی نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی ہے ۔
حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال کی غم ناک خبر سن کر کرکٹ کمیونٹی سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بیٹی کے انتقال پر حضرت اللہ زازئی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی بچی کے انتقال کی وجہ بتائی گئی ہے.
یاد رہے کہ زازئی کو آخری بار3 ماہ قبل زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز میں ان ایکشن دیکھا گیا تھا، زازئی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی افغان ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
حضرت اللہ زازئی نے 2016 میں یو اے ای کیخلاف ون ڈے میچ سےانٹرنیشنل کیرئیر کی شروعات کی تھی، وہ اب تک 16 ون ڈے اور 45 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔