
بھارتی کرکٹرز نے خواہش ظاہر کی ہے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونا چاہیے۔
انڈین آ ل راؤنڈر اکثرپٹیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اگر پاک بھارت فائنل ہوجائے تو سب ہی کو بہت مزہ آجائے گا، شائقین بھی ایسے فائنل سے خوب محظوظ ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فائنل دلچسپ بنانا ہے تو مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے، لیکن لگ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔
انڈین آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے کہا میں تو چاہتا ہوں بھارت فائنل میں پہنچ جائے باقی کوئی بھی ٹیم آجائے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار کے روز دبئی میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔