جنوبی افریقہ کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف
 چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دے دیا۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازایڈم مارکرم شارٹ کھیل رہے ہیں (فوٹو کرکٹ ویب سائٹ(
کراچی: (سنو نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔

پروٹیز کے اوپنر ریان رکلٹن نے 103 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی جبکہ ٹیمبا باووما، وینڈر ڈیوسن اور ایڈن مارکرم نے نصف سنچریاں سکور کیں، ٹونی ڈی زورزی 11، باووما نے 58 جبکہ وینڈر ڈیوسن نے 52 رنز سکور کیے اور ایڈن مارکرم 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 14 جبکہ مارکو جینسن بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے اور ویان مُلر 12 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی نور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔