چیمپئنز ٹرافی: انجری کا شکار فخر زمان ٹورنامنٹ سے آؤٹ
چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنگ بلے باز فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے
پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنگ بلے باز فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئی تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

 دوسری جانب قومی سکواڈ میں فخر زمان کی جگہ نئے کھلاڑی کی شمولیت کے لئے مشاروتی عمل مکمل ہونے کے بعد اوپنر امام الحق کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ باضابطہ اعلان پی سی بی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کے لیے دبئی کا ویزا جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امام الحق کو انجری کے باعث باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔