سمپسنز کی پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی؟
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 'دی سمپسن‘ کارٹون نے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی پیشگوئی کی ہے
اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسن کی یہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کی گئی ہے
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 'دی سمپسن‘ کارٹون نے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسن‘ کے حوالے سے پیشگوئیوں کا چرچا ہے، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کارٹون نے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم، حقیقت اس کے برعکس نکلی، یہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کی گئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لہٰذا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اے آئی سے تخلیق شدہ تصاویر پر یقین کرنے سے پہلے تحقیق ضرور کرنی چاہیے تاکہ حقیقت اور فریب میں فرق کیا جا سکے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ دی سمپسن کی پیشگوئیوں نے توجہ حاصل کی ہو۔ ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، نائب صدر کملا ہیرس کی جیت اور لاس اینجلس میں آتشزدگی جیسے واقعات سے متعلق پیشگوئیاں سامنے آئیں، جن میں سے بعض درست ثابت ہوئیں، جبکہ کچھ کو محض اتفاق سمجھا گیا۔

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز پاکستان میں کھیلے جا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔