جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا بڑا ہدف
Pakistan vs South Africa match
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) تین ملکی سیریز کے اہم مقابلے میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔

کراچی:(ویب ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف 352 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے، جس میں کپتان ٹمبا باوما اور میتھیو برٹز کی شاندار اننگز شامل رہی۔

واضح رہے کہ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹمبا باوما نے 82 اور میتھیو برٹز نے 83 رنز بنائے، جبکہ ہینرک کلاسن نے 56 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ کائل ویرین 44 اور کاربن بوش 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی ڈی زورزی 22 اور ویان مولڈر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو واپسی کا رستہ دکھایا، جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

 

خیال رہے کہ پاکستان کیلئے یہ بڑا ہدف ایک چیلنج بن چکا ہے، اب ان کے پاس اس ہدف کا تعاقب کرنے کی مکمل ذمہ داری ہے۔ میچ میں آنے والے اوورز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کا امتحان ہوگا، جہاں انہیں جیت کیلئے محتاط کھیل کی ضرورت ہوگی۔