
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابق کپتان کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر آٹو ڈرائیور نے پیچھے سے گاڑی کو ہٹ کیا، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا ان کا ڈرائیور، سابق بھارتی ہیڈکوچ اپنی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد طیش میں آگئے، تاہم ابھی تک مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے سابق کوچ ڈریوڈ نے بی سی سی آئی سے کروڑوں کا بونس لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ سبکدوش ہونے والے کوچ ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اضافی ڈھائی کروڑ بونس کی آفر ٹھکرادی تھی۔