
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو 6 فروری کے لئے مقرر کرنے سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کیا ہے۔ درخواست میں سابق کپتان نے مقدمے کے اخراج کی بھی استدعا کی ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کردیا۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔
ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں۔ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں ذمہ داری نبھائیں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل پاکستان کے احسن رضا 14فروری کو فائنل میں رچرڈ النگورتھ کے ساتھ امپائرنگ کریں گے۔