
پی سی بی ذرائع کے مطابق 15 رکنی ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل ہونے کی توقع ہے، جن میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل شاہ اور ابرار احمد کا نام سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی بھی موجودگی متوقع ہے، جن میں محمد رضوان، بابر اعظم، کامران غلام اور سعود شکیل شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور ابرار احمد بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ صائم ایوب فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگا، تاہم بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ اس اسکواڈ کے ساتھ ٹیم عالمی سطح پر شاندار کارکردگی دکھائے گی۔