چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ فائنل؟
Champions Trophy 2025 Squad
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)چیمپئینز ٹرافی 2025 کےحوالے سے سلیکشن کمیٹی اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ان فارم بلے باز خوشدل شاہ کو موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شان مسعود کوچیمپئنز ٹرافی کےاسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں،جبکہ اوپنر بلے باز امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کو فائنل کرنے کیلئے اسکواڈز کے نام چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھیج دیے گئے ہیں،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت کے بعد قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

پاکستان اسکواڈ

فخر زمان،محمد رضوان ،بابر اعظم ،سلمان علی آغا، خوشدل شاہ ،کامران غلام ،ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی،حارث روف ،نسیم شاہ بھی حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں،طیب طاہر،محمد حسنین، عباس آفریدی کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کیلئے بھی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی کا ہی اسکواڈ ہوگا،پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلے گا۔