جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے شادی کرلی، لڑکی کون؟
بھارت کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے/ فوٹو ہندوستان ٹائمز
January, 20 2025
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ساتھ ہی نیرج چوپڑا نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ جوڑے نے ایک نجی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں میں شادی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔ ہیمانی نے 2015 سے 2018 تک نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا سے اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا۔ ہیمانی نے دہلی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حصہ لیا تھا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025