فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
Fast Bowler Mohammad Abbas
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے حوالے سے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی، انہیں فوری طور پر طبی امداد پہنچانے کیلئے گوجرانوالہ کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔

محمد عباس نے اپنی بہن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ یہ انتہائی کٹھن وقت ہے، قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے،میرے لئے دعا گو رہیں اور میری بہن کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

دوسری جانب محمد عباس کی بہن کے انتقال پر کرکٹ کمیونٹی سمیت پورے ملک کے لوگوں نے ان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا ہے۔

محمد عباس کے ساتھ کھلاڑیوں، مداحوں اور کرکٹ سے جڑے افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بہن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

ساتھی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک سخت وقت ہے، محمد عباس کی ٹیم اور مداح ان کے دکھ میں شریک ہیں۔

فاسٹ بولر نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی بہن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور ان کے خاندان کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔