واضح رہے کہ پاکستان کے بولرز نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 371 گیندیں کروائیں، جو کہ پاکستان کا سب سے کم گیندیں کروا کر فتح حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ ہے۔
پاکستانی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں پر مکمل غلبہ حاصل کیا، خاص طور پر ساجد خان کی شاندار بولنگ نے ٹیم کو فتح دلانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی 4 وکٹیں صرف 37 رنز پر حاصل کیں اور یہ سب کچھ ساجد خان کی اسپن بولنگ کے ذریعے ممکن ہوا۔ ساجد خان نے 12.5 اوورز میں اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس فتح کے بعد ساجد خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ذہن نشین رہے کہ پاکستان کا یہ ریکارڈ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کیخلاف بھی قائم ہوا تھا، جب پاکستان نے بنگلادیشی بیٹرز کو 494 گیندوں پر قابو پا لیا تھا،مگر اب ملتان ٹیسٹ میں کم ترین گیندوں کے ذریعے فتح حاصل کرنے کا یہ نیا سنگ میل پاکستان کے اسپن بولرز کے نام ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا بلکہ کرکٹ شائقین کو بھی ایک نیا اور دلچسپ کرکٹ ریکارڈ دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔