پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم 230 رنز کے تعاقب میں صرف 123 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو کر لوٹ گئی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ابرار احمد نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے الیک اتھانازے 55 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، مگر ان کی ٹیم کے دیگر کھلاڑی پاکستان کے بولرز کے سامنے ٹھر نہ سکے اور ریت کیطرح بکھر گئے۔
ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھ ویٹ 12، میکائل لوئس 13، ٹیون املاچ 14، جسٹن گریوز 9، کیسی کارٹی 6، کیویم ہوج اور گڈاکیش موتی بغیر کوئی رن بنائے ہی واپس لوٹ گئے۔علاوہ ازیں کیون سنکلیئر اور جیڈن سیلز 10 رنز پر آؤٹ ہوکر پویلین چلے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی پلئیرز نے پہلی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے 230 رنز بنائے تھے،جبکہ دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کو 230 رنز کا تعاقب کرنا تھا،مگر وہ یہ رنز بنانے میں کامیاب نہ ہو سکی،جس کے نتیجے میں جیت کا سہرا پاکستان کے سر سج گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جیت میں ساجد خان، ابرار احمد اور نعمان علی کی شاندار بولنگ کا اہم کردار رہا ہے،جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
پاکستان نے اس فتح کے ساتھ ہی سیریز میں ایک صفر کی برتری اپنے نام کر لی ہے، اور اب اگلا میچ ویسٹ انڈیز کیلئے انتہائی اہم ہو گا۔