تیسرا ٹی 20:پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان
pakistan cricket team against aus
میلبرن:(ویب ڈیسک)پاکستان نے آج ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میدان میں اترنے والے اپنے 11 پلئیرز کا باظابطہ طور پر اعلان کر دیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آج کا میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کےدرمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلہ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی 20 نہیں کھلییں گے،ان کی جگہ سلمان علی آغا شاہینوں کی قیادت کا بیڑا اٹھائیں گے،جبکہ جہانداد خان آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے،جس کی وجہ سے انہیں پاکستانی شائقین کی جانب سے مسلسل  تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں فتح پاکستان کی ہو گی۔